|

وقتِ اشاعت :   September 23 – 2014

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ میں حجام کی دکان پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر خلیفہ اسٹریٹ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے حجام کی دکان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پینتالیس سالہ نذیر احمد عرف جیرو ولد اللہ دتہ بھٹی جاں بحق ہوگیا۔ مقتول پنجاب کے علاقے گجرات کا رہائشی تھا ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش سول اسپتال پہنچادی ۔ ڈاکٹر کے مطابق مقتول کو جسم کے مختلف حصوں میں پانچ سے زائد گولیاں ماری گئیں۔ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے۔