ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی فلم ’’فتور‘‘ ایک مرتبہ پھر التوا کا شکار ہوگئی ہے بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدا میں فلم میں اداکارہ کے مقابل شوشانت سنگھ راجپوت کو ہیرو کے کردار میں کاسٹ کیا گیا تھا مگر ان کے فلم سے الگ ہونے پر ادیتہ رائے کپور کو مرکزی کردار میں لے لیاگیا اور اسی وجہ سے یہ التوا کا شکار ہوئی تاہم اب یہ فلم کسی اداکار کی تبدیلی کی وجہ سے تاخیر کا شکار نہیں ہوئی بلکہ اس کی وجہ ہدایتکار ابھیشک کپور کی طبعیت کی خرابی بتائی جارہی ہے۔
دوسری طرف زرائع کا کہنا ہے کہ فلم کی عکس بندی کا پہلا شیڈول رواںماہ مقبوضہ کشمیر میں شروع ہوناتھا مگر مقبوضہ وادی میں سیلاب کے باعث اب ایسا ہونا ممکن نہیں رہا ہے اور ریاست کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ فلم کی عکس بندی ایک ڈیرھ ماہ کے لیے ملتوی کردی جائے جس پر ہدایتکار نے فلم کی شوٹنگ نومبر میں شروع کرنے کا پروگرام بنالیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سدھارتھ رائے کپورکی پروڈکشن میں بنائی جانیوالی فلم کا بجٹ 20 ملین ڈالر رکھا گیا ہے اور اداکارہ ریکھا بھی اس میں بیگم کے اہم کردار میں نظر آئیں گی جب کہ فلم کو اگلے برس 25 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔دوسری طرف کترینہ کیف جن کے متعلق کچھ عرصہ قبل خبریں گرم تھیں کہ وہ آپنی آنیوالی فلم ’’بینگ بینگ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں مگر اب انھیں حال ہی میں گیٹ وے آف انڈیا پر دیکھا گیا ہے اور وہ وہاں اپنی نئی فلم فینٹم کی عکس بندی میں حصہ لے رہی ہیں۔
فلم ممبئی میں ہونیوالے حملوں پر بنائی جارہی ہے اور اس کے لیے تاج محل ہوٹل کے سامنے عکسبندی کی جارہی ہے کیونکہ یہاں پر بھی شدت پسندوں نے حملہ کیا تھا۔دریں اثنا کترینہ کیف جو ان دنوں اپنی آنیوالی بینگ بینگ کی تشہیر مین مصروف ہیں نے کہا ہے کہ سلمان خان ایک اچھے اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے انسان بھی ہیں اور مصیبت میں ہر کسی کی مدد کرتے ہیں۔
کترینہ کیف کی ادیتہ رائے کپور کیساتھ فلم ’’فتور‘‘ ایک مرتبہ پھر التوا کا شکار
وقتِ اشاعت : September 24 – 2014