|

وقتِ اشاعت :   September 27 – 2014

لندن: ایم كیو ایم كے قائد الطاف حسین نے كہا ہے میں جب بھی پارٹی كی تنظیم نو كرنا چاہتا ہوں تو اسٹیبلشمنٹ كی حركتیں تیز ہوجاتی ہیں تاہم جسے جو كرنا ہے كرلے اللہ كی لاٹھی بے آواز ہے۔ نجی ٹی وی سے بات كرتے ہوئے الطاف حسین نے كہا كہ سمجھ نہیں آتا اسٹیبلشمنٹ كو ایم كیو ایم سے كیا بیر ہے کیونکہ میں جب بھی پارٹی كی تنظیم نو كرنا چاہتا ہوں تو اسٹیبلشمنٹ كی حركتیں تیز ہوجاتی ہیں، میں نہیں چاہتا كہ مرجاؤں اور میری كوئی بات عوام سے چھپی رہ جائے۔ انہوں نے كہا كہ وہ پارٹی کی صفائی كریں گے اور كسی چور اچكے كو پارٹی میں نہیں رہنے دیں گے۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ وہ آج شام 5 بجے نائن زیرو پر جنرل ورکرز کے اجلاس سے خطاب كریں گے جس میں وہ اہم انكشافات كریں گے اور قوم کو اسٹیبلشمنٹ کے دہرے معیار سے آگاہ کریں گے۔