|

وقتِ اشاعت :   November 9 – 2014

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ فاٹا کے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام جاری رکھا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی وزیرستان کے دورے کے دوران سینٹرل ٹریڈ کوریڈور شاہراہ کا افتتاح کردیا، امریکی تنظیم یو ایس ایڈ کے تعاون سے تعمیر کی گئی  اس مرکزی تجارتی شاہراہ پر جنوبی وزیرستان کا سب سے بڑا پل بھی بنایا گیا ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج قبائلی علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ حکومت سے مشاورت کے بعد متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لئے جامع منصوبہ بنایا گیا ، پاک فوج ان علاقوں کی بحالی کا کام جاری رکھے گی۔ واضح رہے کہ 700 کلومیٹر طویل  سنٹرل ٹریڈ مارک کوریڈور کی تعمیر سےنا صرف علاقے میں تجارت اور روزگار کو فروغ ملے گا۔بلکہ یہ سڑک سفر کی بہترین سہولت بھی فراہم کرے گی۔