کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ایک نوزائدہ بچی کی لاش بھی ملی ہے۔
لیاری کے علاقے جھٹ پٹ مارکیٹ میں کچھی جماعت خانے کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 17 سالہ نوجوان کوقتل کردیا، پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ مقتول کو مخالف گروہ نے اغواء کے بعد قتل کیا ہے، سرجانی ٹاؤن سیکٹر ایل ون میں بابا موڑ کے قریب 40 سالہ عمران ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوگیا۔ گلستان جوہر بلاک 14 میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ اس کے علاوہ محمودآباد کےعلاقے سےایک نوزائیدہ کی لاش بھی ملی ہے۔
دوسری جانب ڈالمیا کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہو رہا تھا کہ پولیس پہنچ گئی اور فائرنگ کے تبادلے میں ملزم مارا گیا۔
کراچی میں فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
وقتِ اشاعت : November 10 – 2014