|

وقتِ اشاعت :   November 12 – 2014

کوئٹہ: عثمان روڈ پر نامعلوم افراد کی  فائرنگ کے نتیجے میں  4 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ کے علاقے عثمان روڈ پر موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، واقعے میں جاں بحق و زخمی افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے عثمان روڈ پرواقع دکانوں اور پتھاروں پر بھی فائرنگ کی جس کے بعد علاقے میں کاروبار مکمل طور پر بند ہوگیا جبکہ پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔