اسلام آباد: افغان صدر اشرف غنی کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات جاری ہے جس میں دہشتگردی سمیت خطے کو درپیش مسائل اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔
افغان صدر اشرف غنی وزیر اعظم ہاؤس پہنچے تو وزیر اعظم نواز شریف نے خود ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر انہیں سلامی اور گارڈ آف آنر پیش بھی کیا گیا، وزیر اعظم نواز شریف نے اشرف غنی کا تعارف کابینہ میں شریک وزرا اور دیگر اعلٰ حکام سے تعارف کرایا۔ جس کے بعد دونوں ممالک کے سربراہان کی ون آن ون ملاقات جاری ہے جس میں دہشتگردی کے خاتمے سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے اموراور دوطرفہ تعلقات پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔
افغان صدر گزشتہ روز پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے اس دوران انہوں نے صدرمملکت ممنون حسین اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقاتیں کیں جبکہ آج افغان صدر اشرف غنی نے افراسیاب خٹک، سردارکمال خان بنگلزئی ، آفتاب شیرپاؤ، محمود خان اچکزئی، شیری رحمان، اعتزاز احسن، فرحت اللہ بابر اور فیصل کریم کنڈی سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں۔
افغان صدر اشرف غنی کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
وقتِ اشاعت : November 15 – 2014