تربت: تربت کے علاقے میں ایف ڈبلیوکے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں3اہلکارزخمی ہوگئے یہاںآمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز تربت کے علاقے میں ایف ڈبلیو کاقافلہ جارہاتھاکہ شاپک کے مقام پر نامعلوم افراد کی جانب سے قافلے کوریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایاگیاجسے گاڑی میں سوارتین اہلکارنائک عبدالمجید،حوالدارعبدالرحیم اوسپاہی اخترزخمی ہوگئے زخمیوں کو ہسپتال پہنچادیاگیامزیدکاروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔
تربت میں ایف ڈبلیوکے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم دھما،3اہلکارزخمی
وقتِ اشاعت : November 18 – 2014