|

وقتِ اشاعت :   November 20 – 2014

سرگودھا: ڈی ایچ کیو اسپتال میں مزید 4 بچے دم توڑ گئے جس کے بعد کل سے آج تک جاں بحق بچوں کی تعداد 12 ہوگئی۔

 ڈی ایچ کیو اسپتال میں آکسیجن نہ ملنے کے باعث گزشتہ روز 8 نومولود دم توڑ گئے تھے اور اسپتال انتظامیہ اور حکومت کی جانب سے اقدامات نہ کئے جانے کے باعث مزید 4 بچے دم چل بسے جس کے بعد 2 روز کے دوران ہلاک بچوں کی تعداد 12 ہوگئی۔ دوسری جانب بچوں کی ہلاکتوں کے خلاف مسلم لیگ (ق) نے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی جس میں بچوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار پنجاب حکومت کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔