پشاور: چارسدہ روڈ پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجےمیں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کےمطابق فائرنگ کا واقعہ چارسدہ روڈ پر واقع کار شوروم میں پیش آیا جہاں دو گروپوں کے درمیان گاڑیوں کے لین دین کے تنازع پر دونوں جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے میں چھاپہ مار کارروائی شروع کردی گئی ۔
پشاور میں چارسدہ روڈ پر دو گروپوں میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
وقتِ اشاعت : November 20 – 2014