|

وقتِ اشاعت :   November 21 – 2014

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں متحدہ قومی موومنٹ کے کیمپ پر دستی بم حملے میں ایم کیو ایم کے ارکان سندھ اسمبلی محمد حسین اور عبد اللہ سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔ دستی بم حملہ ایم کیو ایم کے ممبر سازی کیمپ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی جانب سے کیا گیا اور ملزمان کیمپ پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کے پھٹنے سے ایم کیو ایم کے ارکان سندھ اسمبلی محمد حسین اور عبد اللہ سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جبکہ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو قطر اور عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔