اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ بنی گالہ میں ملاقات کی اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری نے عمران خان اور امریکی سفیر کے درمیان ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے امریکی سفیر کی درخواست پر ان سے ملاقات کی جبکہ ملاقات میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور نعیم الحق بھی موجود تھے اور اس موقع پر باہمی تعلقات اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے امریکی سفیر سے الیکشن میں ہونے والی دھاندلی سے متعلق بھی بات کی۔