وہاڑی: ملتان روڑ پر مسافر بس اور ویگن میں تصادم سے 3 مسافر جاں بحق جب کہ 30 افراد زخمی ہو گئے۔
پاکپتن سے ملتان جانے والی بس وہاڑی میں ملتان روڈ پر ضلع موڑ کے قریب مخالف سمت سے آنے والی دوسری بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جا ں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے بسوں کو کاٹ کر زخمیوں کو باہر نکالا اور 10 شدید زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال وہاڑی جب کہ دیگر کو آر ایچ کیو اسپتال گڑھا موڑ اور میلسی منتقل کئے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ طبی عملے کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
پاکپتن سے ملتان جانے والی بس میں زیادہ تر مسافر پیشی کے لئے عدالت اور بہاؤ الدین زکریا ملتانی کے مزار پر حاضری کے لئے جا رہے تھے۔
ملتان روڈ پر بس اور ویگن میں تصادم سے 3 مسافر جاں بحق، 30 زخمی
وقتِ اشاعت : November 28 – 2014