|

وقتِ اشاعت :   November 29 – 2014

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کے اعلان کے باعث کوئٹہ میں پولیو اور حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم ایک روز کے لیے ملتوی کردی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عبدالطیف کاکڑ کی ہدایت پر اب یہ مہم دوبارہ اتوار کی بجائے پیر سے شروع ہوگی۔