خیبرایجنسی: پاک فوج نے وادی تیراہ میں دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا جب کہ جھڑپ کے دوران 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
دہشتگردوں نے خیبرایجنسی کی تحصیل وادی تیراہ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جسے جوانوں نے بھرپور جواب دیتے ہوئے ناکام بنادیا جب کہ جھڑپ کے دوران 7 دہشتگرد مارے گئے۔ عسکری حکام کا کہنا ہے کہ 50 سے 60 دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سے تیراہ چیک پوسٹ پر حملہ کیا جسے پسپا کردیا گیا جبکہ جوابی کارروائی میں 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جس کے بعد دہشتگرد بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔پاک فوج نے وادی تیراہ میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا، 7 دہشتگرد ہلاک
وقتِ اشاعت : December 2 – 2014