۔ — فائل فوٹو

|

وقتِ اشاعت :   December 2 – 2014

کوئٹہ: جوائنٹ روڈ پر سڑک کنارے نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے مشیر تعلیم سردار رضا محمد بڑیچ بال بال بچ گئے جبکہ دھماکے کے بعد دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی جس کے نتیجے میں جائے وقوعہ پر موجود 2 افراد زخمی ہوگئے۔

 پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے مشیرتعلیم سردار رضا محمد بڑیچ معمول کے مطابق اپنی رہائشگاہ سے دفتر جارہے تھے کہ جوائنٹ روڈ پر سڑک کنارے نصب بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم حملے میں ان کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا اور وہ محفوظ رہے جب کہ دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی جس کے نتیجے میں جائے وقوعہ پر موجود 2 راہگیر زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ سخت سیکیورٹی حصار میں سردار رضا محمد کو ان کی رہائشگاہ منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکا ٹائم ڈیوائس کا تھا جب کہ دہشتگردوں نے مشیر تعلیم کے قافلے کے راستے میں پہلے ہی دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کر رکھا تھا، ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں معلوم ہوا ہے کہ مشیر تعلیم کو نشانہ بنانے کی بھرپور ریکی کی گئی تھی اور ان کے قافلے کے گزرنے کے وقت ہی دھماکا خیز مواد زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔