کوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں سرکی روڈ منی مارکیٹ کے قریب دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جب کہ 9 افراد زخمی ہو گئے۔
کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن سے متصل سرکی روڈ پر واقع مصطفیٰ مارکیٹ کے ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 9 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسپتال ذرائع کے مطابق 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آوار دور تک سنی گئی اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ متعدد گاڑیوں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ سیکرٹری داخلہ اکبر درانی کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا جسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑایا گیا، سیکی%D
کوئٹہ میں سرکی روڈ پر دھماکے سے ایک شخص جاں بحق، 9 زخمی
وقتِ اشاعت : December 4 – 2014