اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی تقرری پر کوئی اعتراض نہیں حکومت کو چاہئے کہ ایک ہفتے میں دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان کرے۔
بنی گالا میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی شہرت اچھی ہے جس کی وجہ سے ہمیں ان پر کوئی اعتراض نہیں لیکن جو ان کے ماتحت کام کررہے ہیں حکومت انہیں فوری تبدیل کرے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں چیف الیکشن کمشنر اس شخص کو مقرر کیا جاتا ہے جس پر ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد ہو لیکن ہمارے یہاں دو پارٹیاں مک مکا کرکے آپس میں ہی چیف الیکشن کمشنر کو تعینات کردیتی ہیں۔
سردار رضا کی تقرری پر اعتراض نہیں لیکن نیا الیکشن کمیشن بننا چاہئے، عمران خان
وقتِ اشاعت : December 7 – 2014