شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں امریکی ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی ڈرون طیاروں نے پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ایک گھر پر 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ مقامی افراد نے زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی شمالی وزیرستان کے علاقے میں پاک افغان سرحد کے قریب ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس میں 8 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے تھے۔
شمالی وزیرستان میں امریکی ڈورن حملے میں 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
وقتِ اشاعت : December 20 – 2014