کراچی: ملک بھر میں کہیں بھی ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث عید میلاد النبی ﷺ 4 جنوری کو ہوگی۔
ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے اراکین، علمائے کرام سمیت محکمہ موسمیات کے ماہرین نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا لہذا عید میلادالنبی ﷺ 4 جنوری بروز اتوار کو ہوگی۔
ربیع الاول کا چاند نظرنہیں آیا، عید میلادالنبی 4 جنوری کو ہوگی، مفتی منیب الرحمان
وقتِ اشاعت : December 22 – 2014