|

وقتِ اشاعت :   December 22 – 2014

کراچی: الآصف اسکوائر کے قریب پولیس مقابلے میں 13 دہشت گرد ہلاک جب کہ  ایک کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق پولیس کی ٹیموں نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر الآصف اسکوائر کے قریب ایک مکان پر چھاپا مارا تو پولیس وردیوں میں ملبوس دہشت گردوں نے فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کردیا جس کا اہلکاروں نے بھرپور جواب دیا اور مقابلے میں 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ راؤ انوار کا کہنا تھا کہ مارے گئے دہشت گردوں میں سے 6 کا تعلق القاعدہ اور 7 کا کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور وہ ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان سمیت کئی جرائم میں ملوث تھے جب کہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد، اسلحہ اور خودکش جیکٹس بھی برآمد کی گئیں۔