اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کچھ دیر بعد قوم سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم نواز شریف اپنے خطاب میں پارلیمانی پارٹی کے رہنماؤں کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر قوم کواعتمادمیں لیں گے، اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے بھی شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ لاتعداد چھوٹی چھوٹی تنظیموں نے ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھا رکھے ہیں اس صورتحال میں لولے لنگڑے فیصلوں کے بجائے مضبوط اقدامات سے ہی قوم مطمئن ہوگی جب کہ بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کے مشکل حالات ہیں اور اس میں ہمیں بڑے اور مشکل فیصلے کرنا ہوں گے جبکہ دہشت گردوں کے خلاف جرات مندانہ فیصلوں کا بھی وقت آگیا ہے۔
وزیراعظم نواز شریف کچھ دیر بعد قوم سے خطاب کریں گے
وقتِ اشاعت : December 24 – 2014