|

وقتِ اشاعت :   December 24 – 2014

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے لیاقت بازار کے قریب زوردار دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع نےبتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں 26 افراد زخمی بھی ہوگئے جن کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ دھماکا پرنس روڈ پر واقع ایک دکان میں ہوا جس کے باعث متعددگاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔ دھماکے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ متعدد دکانوں میں آگ لگ گئی جسے بھجانے کے لیے فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا گیا ہے۔ امدادی کارکن اور سیکورٹی اہلکار جائے وقوع پر پہنچ چکے ہیں۔