|

وقتِ اشاعت :   December 24 – 2014

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے  دہشتگردی کے مقدمات کی سماعت کے لئے فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت کردی۔ وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں قومی پارلیمانی جماعتوں کے قائدین کے اجلاس کے دوران عمران خان نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم تیار ہے، تحریک انصاف  دہشتگردی کی لعنت سے چھٹکارے کے لئے بھرپور کردار ادا کرے گی، فوج اور قوم کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔ عمران خان نے کہا کہ وہ فوج کی زیر نگرانی خصوصی عدالتوں کی قیام کی حمایت کرتے ہیں تاہم یہ عدالتیں ایک مخصوص وقت کے لئے ہی قائم کی جانی چاہئیں۔