کوئٹہ: ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوٹی میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ ایک اہلکار جاں بحق جبکہ 7زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق ہفتے کو سیکورٹی فورسز کا قافلہ ڈیرہ بگٹی شہر سے لوٹی جارہا تھا کہ پٹ فیڈر کے قریب اس پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ 7زخمی ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔