|

وقتِ اشاعت :   December 29 – 2014

مچھ: مچھ تیز رفتار پک اپ گہری کھائی میں جاگری جسکے نتیجے میں لیویزرسالدار سمیت ایک ہی خاندان کے 8افراد زخمی بدقسمت خاندان مستونگ سے شادی میں شرکت کیلئے سنی جارہے تھے کہ آب گم کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئے تمام زخمیوں کو مچھ ہسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا تفصیلات کیمطابق پیر کے روز مستونگ سے سنی جانیوالی پک آپ ڈائسن مچھ کے قریب آبگم شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکرالٹ گئی پک اپ بل کھاتے ہوئے کھائی میں جاگری جسکے نتیجے میں رسالدار مستونگ خلیل احمد والد مصری خان لہڑی جواد احمد والد فیض محمد فیض محمد والد زرک خان سمیت 3خاتون دو بچوں سمیت 8افراد زخمی ہوگئے زخمی ہونیوالے کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور تمام سکنہ مستونگ کے رہائشی ہے بدقسمت خاندان سنی میں شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جارہے تھے زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا ۔