|

وقتِ اشاعت :   January 2 – 2015

کوئٹہ: کیپیٹل سٹی پولیس آفیسرکوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہاہے کہ بلوچستان کانسٹیبلری کے اسلحہ خانے سے چوری شدہ ایمونیشن کے کیس میں ملوث پولیس اہلکاروں اوراسلحہ ڈیلرکی نشاندہی ہوگئی ہے ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتاری عمل میں لائی جائے گی 12ربیع الاول کے موقع پرسیکورٹی انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی ہے اضافی پولیس اورایف سی پولیس کے دستے شہرمیں تعیناتی کے علاوہ گشت کرتے رہیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے سی سی پی اوآفس کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران کیااس موقع پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن احمدرضا اورایس پی محمودنوٍتیزئی اورڈائریکٹرانفارمیشن شہزادہ فرحت جان احمدزئی بھی موجود تھے عبدالرزاق چیمہ نے کہاکہ 7دسمبرکو2014کوبلوچستان کانسٹیبلری کے مال خانے میں آگ بھڑک اٹھی تھی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرآگ بجھائی اس دوران 71نائن ایم ایم کے پسٹل 303بوررائفل کے کارتوس اوردیگرسامان جل گیاتھااس دوران آگ لگنے کے واقعہ سے متعلق معلومات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کی گئی تحقیقات پرانکشاف ہواہے کہ مذکورہ مال خانے میںآگ ایک پلان کے تحت لگائی گئی کیونکہ انسپکٹرعبدالحسیب اے ایس آئی سائیں بخش اور سپاہی شہزادقیصرسال 2011سے مال خانے سے ایمونیشن چوری کرکے مختلف ڈیلروں کوفروخت کرتے رہے یہ سلسلہ اگست 2014تک جاری رہا7دسمبرکونشانات اورکرتوت چھپانے کی خاطر مال خانے کوآگ لگائی گئی انہوں نے کہاکہ 4اسلحہ ڈیلرشبیراحمد،عاصم،محمداجمل سعاد علی پولیس اہلکاروں سے اسلحہ خریدتے رہے اب تک کے اطلاعات کے مطابق ساڑھے سات لاکھ ایمونیشن چوری کرکے فروخت کردئیے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ آگ کے دوران جواسلحہ جل گیاتھاان کی مالیت بھی کروڑوں روپے ہے آئی جی پولیس کی ہدایت پر ایس پی رینک کے آفیسران کی تحقیقاتی ٹیمیں قائم کردی گئی ہے جنہوں نے اپناکام شروع کردیاہے ابتک کوئی گرفتاری عمل میں نہیںآئی تاہم ایف آئی آرکے بعد گرفتاری عمل میں لائی جائیگی انہوں نے کہاکہ تحقیقات ہرلحاظ سے شفاف اورقانون کے مطابق ہوگی ایک سوال کے جواب پرانہوں نے کہاکہ 12ربیع الاول کے جلوس کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی ہیں سیٹلائٹ ٹاؤن ،سریاب ،ائیرپورٹ روڈ سے 14جلوس برآمد ہونگے جلوس روٹس پرٹریفک کے انتظامات کوبھی حتمی شکل دے دی گئی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈکے ذریعے جلوس کے روٹس کی سویپنگ کی جائیگی اورڈاکٹروں سمیت دیگرعملے کوبھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے 12ربیع الاول کے سیکورٹی میں2سے زائد اضافی سیکورٹی تعینات ہوگی ۔