|

وقتِ اشاعت :   January 5 – 2015

کوئٹہ : بلو چستان کے علا قے قلعہ سیف اللہ میں نا معلو م مسلح افراد دومختلف واقعات میں9افرادکواغواء4 کرکے نامعلوم مقام پرلے گئے مغویوں کی بازیابی کیلئے سیکو ر ٹی فور سز اور دیگر قا نون نا فذ کر نے والے ادا روں کے اہلکارسرچ آپریشن کررہے ہیںیہاں آمد ہ اطلا عا ت کے مطا بق گز شتہ رو ز کوئٹہ سے اسلا م آبا د جانیوالی مسا فر کوچ سے نا معلو م مسلح افراد اسلحہ کے زور پر پا نچ افراد کو اغواء4 کر کے لے گئے اسی طرح ایک اورواقعہ میں علاقے سے نامعلوم مسلح افرادکارسے مزید4افرادکواغواء4 کرکے نامعلوم مقام پرلے گئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر متعلقہ انتظامیہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکارمو قع پر پہنچ گئے اورعلاقے کی ناکہ بندی کرکے مغویوں کی تلاش شروع کردی صوبائی وزیرداخلہ میرسرفرازبگٹی نے بتایاکہ دونوں واقعات گزشتہ شب رونماہوئے تھے اطلاع ملنے پرپولیس سیکورٹی فورسز اوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے میں مغویوں کی باحفاظت بازیابی کیلئے سرچ آپریشن شروع کررکھاہے اورامیدہے کہ مغوی بہت جلد بازیاب ہوجائیں گے۔