اسلام آباد: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے مسافر ٹرینوں کے کرائے میں مزید 5 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے جس کا نوٹی فکیشن پیر کو جاری کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے تناظر میں حکومت نے بھی ریلوے کے کرایوں میں مزید 5 فیصد تک کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کے کرایوں میں ڈیڑھ سال کے دوران نمایاں کمی کی گئی اور جب مسلم لیگ(ن) کی حکومت آئی تو 90 فیصد بوگیاں بوسیدہ تھیں لیکن ریلوے کی حالت سدھارنے کے لیے چین سے انجن خریدے گئے جب کہ مزید انجن جلد سسٹم میں شامل ہوجائیں گے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مال بردار گاڑیوں کے کرایوں پر بھی 10 فیصد تک کمی کی جائے گی جب کہ خسارے میں چلنے والی تمام ٹرینوں کو بند کردیا جائے گا کیونکہ ملکی صورتحال کے پیش نظر کسی بھی نقصان کو برداشت نہیں کرسکتے۔
وزیر ریلوے کا ٹرین کے کرایوں میں مزید 5 فیصد کمی کا اعلان
وقتِ اشاعت : January 8 – 2015