اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہمارا دامن پہلے بھی صاف تھا اور آج بھی صاف ہے اور اگر تحریک انصاف چاہے تو معاملات آدھے گھنٹے میں طے ہو سکتے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ 80 سے 85 فیصد معاملات طے پا گئے ہیں اور دھاندلی سے متعلق نہ پہلے کسی تنازع کا حصہ تھے نہ اب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کی تحقیقات کے حوالے سے ہمارا دامن پہلے بھی صاف تھا اور آج بھی صاف ہے اور اگر تحریک انصاف چاہے تو معاملات آدھے گھنٹے میں طے ہو سکتے ہیں۔
اگر تحریک انصاف چاہے تو معاملات آدھے گھنٹے میں طے ہو سکتے ہیں، اسحاق ڈار
وقتِ اشاعت : January 9 – 2015