|

وقتِ اشاعت :   January 10 – 2015

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں کہ سیاسی اور فوجی قیادت نے دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے جرات مندانہ فیصلے کئے ہیں، آئندہ نسلوں کومحفوظ اور پرامن پاکستان دیں گے۔ ایوان وزیر اعلیٰ لاہور میں ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر صوبے میں امن و امان کی صورت حال اور عوامی فلاح کے منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قوم دہشتگردی اورانتہاپسندی کے خلاف ایک ہوچکی ہے،اتحاد اور اتفاق کی قوت سے دہشت گردوں کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ کریں گے  اور آئندہ نسلوں کومحفوظ اور پرامن پاکستان دیں گے، انہوں نے کہا کہ  پاکستان بچانے کی جنگ میں صرف جیت ہی واحد آپشن ہے، اس لئے سیاسی اور فوجی قیادت نے دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے جرات مندانہ فیصلے کئے ہیں۔