|

وقتِ اشاعت :   January 14 – 2015

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے ضلع کیچ میں فائرنگ کرکے اسکول ٹیچر کو قتل کردیا گیا جبکہ ایک شخص کی لاش بھی برآمد کرلی گئی۔ تربت لیویز کے مطابق کیچ کی تحصیل مند کے علاقے بالیچہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سرکاری اسکول کے ٹیچر اور مقامی میڈیکل اسٹور کے مالک ماسٹر محمد اقبال ولد امام بخش دشتی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ لیویز نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء4 کے حوالے کردی۔ادھر تربت کے علاقے آبسر سے ایک 23سالہ شخص کی لاش ملی ہے جو شکل و صورت سے مقامی معلوم ہوتا ہے۔ لاش سول اسپتال تربت لائی گئی جہاں ڈاکٹر کے مطابق لاش پر کسی قسم کے تشدد کا نشان نہیں اور بظاہر طبی موت ہوئی ہے۔لاش ضروری کارروائی کے بعد شناخت کی غرض سے مردہ خانے میں رکھوادی گئی۔