ڈیرہ مراد جمالی(نامہ نگار)ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے چھتر میں پک اپ بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے زور داردھماکہ دو سگے بھائیوں سمیت پانچ افراد ہلاک ایک شدید زخمی ہوگئے پک اپ مکمل طور پر تباہ گئی مقتولین کی نعیش سول ہسپتال لائی گئیں ضروری کاروئی کے بعد نعیش ورثاء کے حوالے کردی گئی تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سے پک اپ چھتر جارہی تھی کہ سوہن واہ کے مقام پر بارودی سرنگ سے ٹکرانے کی وجہ سے زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد ڈرائیور یار محمد شاہ ،قربان علی شاہ محمد ابراہیم شاہ اور سیٹھ لعل چند موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ تین شدید زخمی کوہسپتال لایاگیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے محمد صالح شاہ بھی جابحق ہو گیا جبکہ دونوں شدید زخموں عرفان شاہ کو طبی امداد دینے کیلئے لارکانہ ریفر کردیا گیا ہے جبکہ دھماکہ سے پک اپ مکمل طور پر تباہ ہوگئی واقعہ کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ضروری کارروائی کے بعد نعیش ورثاء کے حوالے کردی گئیں مقتولین چھتر سے بتایا گیا ہے اور پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔