|

وقتِ اشاعت :   January 28 – 2015

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج سے گزشتہ روز اغواء ہونے والے پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چار ملازمین بازیاب ہوگئے۔آل بلوچستان کول مائنز لیبر فیڈریشن کے صدر بخت نواب نے تصدیق کی ہے کہ اغواء کار پی ایم ڈی سی کے چار ملازمین رحمان گل ، حاجی لال محمد، نور محمد اور صالح محمد کو قریبی پہاڑی کے پاس چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ چاروں مغوی بفورسز کی تحویل میں ہیں۔ واضح رہے گزشتہ روز مسلح افراد کائلہ کان میں کام کرنے والے پی ایم ڈی سی کے سات ملازمین کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے جبکہ تین کو راستے میں چھوڑ دیا تھا ۔