اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو جلد سی این جی پیٹرول کے مقابلے میں 30 فیصد سستی ملے گی۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ فروری میں پیٹرول اور سی این جی کی قیمت مساوی رہے گی۔
وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ ایل این جی کی درآمد کے بعد سی این جی اسٹیشنز کو مقامی گیس نہیں ملے گی۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ فروری میں پیٹرول کا اضافی اسٹاک کا انتظام کیا جائے گا وار پیٹرول کا بحران پیدا نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سی این جی سیکٹر100 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی درآمد کرےگا جبکہ 31مارچ کو ایل این جی کی فراہمی شروع ہوجائےگی۔
شاہدخاقان عباسی نے مطابق دسمبر2016 تک گوادر نواب شاہ پائپ لائن کی تعمیر مکمل ہوجائےگی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
وقتِ اشاعت : January 28 – 2015