|

وقتِ اشاعت :   January 29 – 2015

پشین: کلی کربلا کے ایک گھر میں گیس بھرنے سے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پشین کے نواحی علاقے کلی کربلا میں واقع ایک گھر کے مکینوں نے رات کے وقت جنریٹر چلایا ہوا تھا جبکہ اس سے ملحقہ  دو کمروں میں لوگ سورہے تھے، جنریٹر سے نکلنے والی گیس کے باعث دونوں کمروں میں موجود تمام افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 3خواتین اور 6بچے شامل ہیں، لاشوں کو  لواًحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔