فیصل آباد : چنیوٹ میں گھریلو ناچاقی پر بیوی نے سوئے ہوئے شوہر پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔
متاثرہ شخص کو الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا ہے۔
پنجاب کے شہر چنیوٹ کے میں لاہور روڈ نواحی علاقہ قاضی ہرلاں میں یہ واقعہ پیش آیا۔
گھریلو ناچاقی پر بیوی نے سوئے ہوئے شوہر محمد اسلم ولد نور محمد پر پٹرول چھڑک کر آگ لگائی۔
آگ لگنے سے 40 سالہ شخص بُری طرح جھلس گیا، جیسے تشویشناک حالت میں مقامی اسپتال کے بعد الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا ۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق نور محمد کی اپنی بیوی کے ساتھ معاشی حالات کی خرابی کےباعث ناچاقی رہتی تھی۔
جمعرات اور جمعہ کی شب بھی دونوں میں جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد وہ سو گئے البتہ صبح 5 بجے کے قریب نور محمد کی بیوی نے اٹھ کر اس پر پٹرول چھڑک دیا اور اسے آگ لگا دی۔
رپورٹ کے مطابق بیوی شوہر کو آگ لگانے کے بعد فرار ہو گئی۔
چیخنے کی آوازیں سن کر مقامی افراد نے ریسکیو 1122 کو مطلع کیا جس نے متاثرہ شخص کو مقامی اسپتال منتقل کیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق نور محمد کا 50 فیصد سے زائد جسم جھلس چکا ہے، جبکہ اس کی حالت بھی تشویشناک ہے۔