کوئٹہ( این این آئی)نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یا سین بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں مخلوط حکومت ہے اور آئندہ ماہ جو سینٹ کے الیکشن ہو رہے ہیں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر لڑیں گے ہماری اتحادیوں میں پشتونخواملی عوامی پارٹی اور مسلم لیگ ن شامل ہیں۔سینٹر ل کمیٹی کے اجلاس میں پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا گیا جو سات رکنی ہے جس کے سربراہ پارٹی کے مرکزی صدر اور سینیٹر میر حاصل خان بزنجو ہیں بلوچستان ہائیکورٹ کی جانب سے بلوچستان کے اندرونی علاقوں میں شکار پر جو پابندی عائد کی گی ہے اس کو حکومت بلوچستان نے چیلنج کیا ہے سپریم کورٹ کافیصلہ آنے تک ہم اپنے معزز مہمانوں کا استقبال کرتے رہنگے اور مہمان نوازی بھی کرینگے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کوئٹہ پریس کلب میں بی ایس او کے سابقہ جنرل سیکرٹری اور جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی رہنماء رفیق کھوسو کی نیشنل پارٹی میں شمو لیت کے موقع پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہی اس موقع پرنیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سابقہ سینیٹر میر طاہر بزنجو، خیبر پختونخوا کے نیشنل پارٹی کے آرگنائزر مختار با دشاہ نیشنل پارٹی کے سندھ کے آرگنائزر رمضان میمن ضلع آواران کے سابقہ چیئر مین خیر جان بلوچ اور پارٹی کے دیگر سینٹرل کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے۔نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یاسین بلوچ نے کہا کہ پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کا دور روزہ اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا جس میں پارٹی امور سمیت دیگر اہم فیصلے کئے گئے اس سینٹرل کمیٹی کے اجلاس میں سینٹ کے امیداروں کیلئے ایک پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا گیا جس کے سر براہ پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر میر حاصل خان بزنجو ہو نگے اس بورڈ میں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ اور بورڈ میں چاروں صوبے کے آرگنائزر سمیت واجہ عبدالحسن شامل ہو نگے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مخلوط حکومت شامل ہے جس میں نیشنل پارٹی، پشتونخواملی عوامی پارٹی اورمسلم لیگ ن شامل ہے۔ سینٹ کے امیدواروں کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کریگا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان ہائیکورٹ نے غیر ملکی مہمانوں کے بلوچستان میں شکار پر پا بندی عائد کی گئی تھے جس سے حکومت نے چیلنج کیا ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جائے اس کے فیصلے کے آنے تک ہم اپنے مہمانوں کی مہمان نوازی کر رہے ہیں اور کوئی خلاف ورزی نہیں کر رہے ہیں جو بھی فیصلہ سپریم کورٹ کا آئیگا وہ ہمارے لئے قابل قبول ہو گا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں مزید کہا کہ گوادر سے کاشغر کیلئے حکومت نے جو نئے روٹ اختیار کیا ہم چا ہتے ہیں وہ روٹ استعمال کیا جائے جو عوام کیلئے فائد مند ہو کیونکہ ہم عوام کی ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت کو اپنی رائے کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر وسابقہ سینیٹر میر طاہر بزنجو پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل یاسین بلوچ خیبر پختونخوا آرگنائزر مختاربادشاہ، سندھ آرگنائزر کے محمد رمضان میمن نے کہا رفیق کھوسو کی نیشنل پارٹی میں شمو لیت سے پارٹی مزید مضبوط اور مستحکم ہو گی۔