|

وقتِ اشاعت :   February 9 – 2015

خیبر ایجنسی: وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں 12 دہشت گرد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرایجنسی کی وادی تیراہ کےعلاقے کوکی خیل میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 12 دہشت گرد ہلاک جبکہ 15زخمی ہوگئے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے 7 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔ واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کی طرح خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن جاری ہے۔