|

وقتِ اشاعت :   February 18 – 2015

کراچی: پیپلزپارٹی نے سینئر رہنما ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی سی ای سی کی بنیادی رکنیت ختم کردی۔ پیپلزپارٹی نے  پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق  صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی جانب سے قیادت پر مسلسل الزام تراشی پر سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کی رکنیت ختم کردی۔ پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق ذوالفقار مرزا کی رکنیت پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ختم کی گئی جبکہ پارٹی رہنماؤں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ ان سے پارٹی سے متعلق کوئی تعلقات نہ رکھے جائیں۔ واضح رہے کہ ذوالفقار مرزا کی جانب سے گزشتہ کئی روز سے پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سمیت دیگر رہنماؤں پر مسلسل الزام تراشی کی جارہی ہے جس کے بعد وزیراطلاعات سندھ نے کل انہیں پارٹی سے عاق کئے جانے کا بھی اعلان کیا تھا۔