|

وقتِ اشاعت :   February 21 – 2015

پسنی (بیورورپورٹ)گجہ نیٹ اور ٹرالرنگ کے خلاف بی این پی (مینگل ) ماہی گیروں کے ساتھ سڑکوں پر نکل آئی ،ریلی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ،صوبائی حکومت اور محکمہ فشریزکے خلاف نعرہ بازی ،سمندرمیں ٹرالرنگ کی وجہ سے ماہی گیری صنعت تباہ ہوچکی ہے محکمہ فشریزکے اہلکاربھتہ خوری میں ملوث ہیں سب کا تبادلہ کیا جائے ایم این اے سیدعیسی نوری اور دیگرکا احتجاجی ریلی سے خطاب تفصیلات کے مطابق بی این پی (مینگل ) اورپسنی کے ماہی گیروں نے ضلع گوادر کے سمندرمیں غیرقانونی ٹرالرنگ کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر مارچ کی ہے بی این پی کے مرکزی رہنما اور ایم این اے سیدعیسی نوری نے مارچ کی سرابراہی کی ہے مارچ پسنی بازارسے ہوتے ہوئے پسنی پریس کلب کے سامنے آگئی جہاں صوبائی حکومت اور محکمہ فشریزکے خلاف سخت نعرہ بازی کی گئی اس موقع پر ایم این اے سید عسی نوری ،عزیزپیربخش ،غلام نبی اور دیگرنے احتجاجی شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی آشیرباد سے محکمہ فشریزبلوچستان بے لگام ہوچکی ہے اور بلوچستان کے سمندرمیں بڑے پیمانے پر ٹرالرنگ کی جارہی ہے اور محکمہ فشریزپسنی اہلکار ٹرالرمافیاکو بیچ سمندرڈیزل تیل تک فراہم کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ فشریزبلوچستان کا عملہ انتہائی کرپٹ اور بھتہ خور بن ہوچکی ہے بجائے اس کے وزیراعلی بلوچستان ٹرالرمافیاکو لگام دے لیکن وہ ببانگ دہل کہہ رہاہے کہ میں ٹرالرمافیا کے سامنے بے بس ہوں یہ بڑے شرم کی بات ہے کہ صوبے کا وزیراعلی ٹرالرمافیاکے سامنے بے بس ہے انہوں الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کی حکومت نے بلوچ وسائل کے نام پر پورے ساحل کو ٹرالرمافیا کے ہاتھوں فروخت کردیا ہے اور نیشنل پارٹی کی آشیرباد سے محکمہ فشریزکے افسران سربازار بھتہ کی رقم پارٹی کارکنان میں تقسیم کررہے ہیں جو انتہائی بے شرمی کا مقام ہے انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ فشریزپسنی کے تمام عملے کو فوری طورپر تبادلہ کیاجائے دریں اثناء بی این پی کے مرکزی رہنما اور ایم این اے سید عیسی نوری نے پسنی پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پسنی فش ہاربراتھارٹی کے جیٹی کی ڈریجنگ کے لیئے حکومت جاپان نے 80کروڑروپے مہیاکی ہیں لیکن غلط منصوبہ بندی کی وجہ ان پیسوں کو ایک پھر ضائع کیاجارہا ہے انہوں نے کہاکہ کام کی نگرانی کرنے والے پروجیکٹ ڈائریکٹرپسنی کے بجائے کوئٹہ میں بیٹھ کر مراعات حاصل کررہاہے اور گمان یہی ہے کہ یہ پیسے بھی سابقہ ادوارکی طرح ضایع کیئے جائینگے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں بھی مکمل طورپر خاموشی اختیارکرچکی ہے ایک طرف بلوچ قوم پرستی کا دعوی کرنے والا نیشنل پارٹی نے بلوچ وسائل اور ساحل کو فروخت کردیاہے پریس کانفرنس کے بعد بی این پی رہنماؤں نے اسسٹنٹ کمشنرپسنی منصورگچکی سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرپسنی محکمہ فشریزکے افسران اور گشتی ٹیم کے عملے کوفوری طورپر طلب کرے اور انہیں سختی سے تنبہیہ کرے کہ وہ ٹرالرنگ کی روک تھام کو فوری طوریقینی بنائیں ورنہ بی این پی بلدیہ آفس پسنی کے سامنے دھرنا دیگی ۔