لورالائی/کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان کے ضلع لورالائی کے علاقے دکی میں کان میں پھنسے ہوئے 7 کان کنوں کی نعشیں چوتھے روز نکال لی گئیں دکی میں گیس دھماکے کے باعث کان بیٹھ گئی تھی تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے تقریباََ 220 کلو میٹر دور بلوچستان کے ضلع لورالائی کی تحصیل دکی میں کوئلہ کان میں گیس دھماکے سے 7 کان کن کان میں دب گئے تھے جن کو نکالنے کیلئے 14 کان کنوں کی ایک ٹیم انہیں نکالنے کیلئے کان میں اتری تو کان میں زہریلی گیس کے باعث مذکورہ 14افراد بے ہوش ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر وقوعہ کے روز ہی حمید اللہ نامی شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ کان میں پھنسے ہوئے 7کان کنوں کی نعشوں کا نکالنے کیلئے امدادی کاروائیاں شروع کی گئیں مائنز رسکیو ذرائع کے مطابق دکی کوئلہ کان میں گیس دھماکے سے جاں بحق5 کان کنوں کی نعشیں صبح تک نکال لی گئیں تھیں جس کے ایک گھنٹے متاثرہ کان میں موجود باقی 2 کان کنوں کی لاشیں بھی نکالی گئیں جن میں بخت افضل، تاج محمد ، محب اللہ،عالم خان، میر عالم،عظیم خان، عقل زمان شامل ہیں جاں بحق تمام افراد کا تعلق شانگلہ سوات سے ہے4 روز قبل دکی میں مقامی کوئلہ کان گیس دھماکے کے باعث کان بیٹھ جانے سے 7 کان کن جاں بحق ہوگئے تھے کان حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہے۔
لورالائی : کوئلہ کان میں پھنسے ہوئے 7 کان کنوں کی نعشیں نکال لی گئیں
وقتِ اشاعت : February 22 – 2015