|

وقتِ اشاعت :   February 22 – 2015

اسلام آباد : وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ حکمرانی ایک فن ہے جس سے وہ نابلد ہیں‘ 18 ویں ترمیم سے مطمئن نہیں‘ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے‘ پولیس کو غیر سیاسی کرنا ہمارا سب سے بڑا کارنامہ ہے کوشش ہے کہ گوادر پورٹ ہمیں ملے۔ ایک انٹرویو میں عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ شروع دن سے ہی کوشش رہی اور آج بھی ہے کہ مخلوط حکومت مثبت انداز میں چلاؤں جس وقت محسوس کیا کہ اتحاد کھو چکا ہوں تو کسی پر بوجھ نہیں بنوں گا۔ سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ نہیں ہو گی۔