xکوئٹہ: بلوچستان اسمبلی نے صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ کی جانب سے اسمبلی اجلاس میں اسپیکر ،ڈپٹی اسپیکر کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے اجراء کو یقینی بنانے سے متعلق قرار داد ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلی۔بلوچستان صوبائی اسمبلی کا موسم گرما کا اجلاس پیر کو اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمدجمالی کی صدارت میں شروع ہوا تو صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور کی اجلاس میں عدم موجودگی کے باعث صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد آئین پاکستان کے آرٹیکل 104کی تصریح کے تحت اسپیکر صوبائی اسمبلی اسپیکر کے منصب کے ساتھ ساتھ گورنر کے منصب کا بیک وقت حلف اٹھاتا ہے اور اس طرح باقاعدہ کسی بھی وجہ سے گورنر کے آئینی منصب خالی ہونے کی صورت میں اسپیکربلاواسطہ گورنر کا جانشین ہوتا ہے لہذا اس طرح گورنر اوراسپیکر لازم و ملزوم /جزلانیفک منصب ہیں صوبہ میں گورنر کے بعد اسپیکر کا منصب ہی فوقیت کا حامل ہے اسی طرح آئین کے تحت ڈپٹی اسپیکر بھی اسپیکر کا جانشین ہوتا ہے بہ ایں وجہ پارلیمانی نظام کے حامل ترقی یافتہ ممالک میں اسپیکر کو گورنر کے مساوی تقدم حاصل ہوتا ہے تاہم ہمارے ملک میں عدم فوقیت کے باعث انہیں ڈپلومیٹک پاسپورٹ کا اجراء نہیں کیا جاتا ہے لہذا یہ ایوان صوبائی حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے رجوع کرے کہ اس ہم آئینی منصب کے حامل اسپیکر و ڈپٹی اسپیکرصاحبان کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے فوری اجراء کو یقینی بنائے جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔قرار داد پر وزیرعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ ،سینئر صوبائی وزیر نواب ثناء اللہ زہری ،آغا لیاقت ،سردارعبدالرحمن کھیتران اور دیگر ارکان اسمبلی نے مشترکہ قرار کی حمایت کی۔
بلوچستان اسمبلی نے اسپیکر ،ڈپٹی اسپیکر کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے اجراء کو یقینی بنانے سے متعلق قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی
وقتِ اشاعت : February 23 – 2015