|

وقتِ اشاعت :   February 24 – 2015

کوپن ہیگن: ڈنمارک کی حکومت نے جانوروں کو ذبح کرنے پر پابندیعائد کردی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈنمارک کی حکومت نے ملک میں جانوروں کو ذبح کرنے پر پابندی کا قانون منظور کرکے اسے فوری طور پر نافذ کردیا ہے، اس حوالے سے ڈنمارک کے وزیر زراعت و خوراک ڈین جورگینسن کا کہنا ہے کہ جانوروں کے حقوق کی اہمیت مذہب سے زیادہ ہے. دوسری جانب اس قانون کی مخالفت کرنے والوں کا موقف ہے کہ ڈنمارک کے قانون کے مطابق اس ملک کے ہر شہری کو اپنی مذہبی تعلیمات پر عمل کرنے کا حق حاصل ہے لیکن جانوروں کے ذبح کرنے پر پابندی ان کی مذہبی آزادی میں مداخلت اورآئین کے خلاف ہے.