|

وقتِ اشاعت :   February 25 – 2015

کوئٹہ: بلوچستان میں قومی ایکشن پلان کے تحت 57آپریشن ہوئے جن میں3ہزارسے زائدافرادکوگرفتارکیاگیاذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے قومی ایکشن پلان کے بعدصوبے کے مختلف علاقوں ژوب،قلعہ سیف اللہ،تربت آواران،کوئٹہ ،قلات،مستونگ،سنجاوی اوردیگرعلاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے 57آپریشنز کئے گئے جن کے تحت3960سے زائدافرادکوگرفتارکیاگیاایکشن پلان کے تحت کی جانیوالی آپریشنز کی رپورٹ گزشتہ روز وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کوپیش کردیاگیاجبکہ اسی طرح وفاق سمیت سندھ،خیبرپختونخوا،پنجاب اورآزادکشمیرکی رپورٹ بھی پیش کردی گئی۔دریں اثناء قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی رپورٹ وزیراعظم محمد نواز شریف کو پیش کردی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک بھر میں انیس ہزار 789 کامیاب آپریشنز کیے۔قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد اور پیش رفت سے متعلق رپورٹ وزیراعظم محمد نواز شریف کو پیش کردی گئی، رپورٹ چوبیس دسمبر سے اکیس فروری تک کی کارروائیوں سے متعلق ہے، رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے انیس ہزار 789 انٹیلی جنس بنیاد پر کامیاب آپریشنز کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق مختلف آپریشنز میں انیس ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا۔قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد سے متعلق تربیت دی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مختلف آپریشز کے دوران پنجاب بھر سے2255 افراد کو گرفتار کیا گیا، عمل درآمد رپورٹ میں دیگر صوبوں سے متعلق اعداد و شمار کے مطابق سندھ سے 3552 افراد جب کہ کے پی کے سے9400 افراد کو گرفتار کیا گیا۔قومی ایکشن پلان کے تحت بلوچستان سے3297 جب کہ ،اسلام آباد میں615 افراد گرفتار ہوئے، آزاد کشمیر میں سات افراد، گلگت بلتستان میں10 افراد گرفتار ہوئے، تاہم فاٹا سے صرف 136افراد گرفتار ہوئے۔رپورٹ کے مطابق لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی اور غلط استعمال پر ملک بھر سے دو ہزار 497 افراد کو گرفتار کیا گیا، سندھ سے چھ ،کے پی کے سے 243 اور بلوچستان سے تین افراد گرفتار ہوئے، جب کہ اسلام آباد کی حدود سے85 افراد گرفتار ہوئے۔