|

وقتِ اشاعت :   February 25 – 2015

ڈھاکا: بنگلہ دیش میں عدالت نے دو کرپشن کیسوں میں پیش نہ ہونے پر سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کا گرفتاری وارنٹ جاری کر دیا۔ بدھ کو یہاں ایک عدالت میں دوران سماعت وکیل صفائی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیاء بیمار اور ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے انہیں سیکورٹی خدشات لاحق ہیں۔ تاہم، جج ابو احمد جمادر نے وکیل صفائی کی ضمانت کیلئے درخواست مسترد کرتے ہوئے وارنٹ جاری کر دیے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ سابق وزیر اعظم کو فوراً حراست میں لیا جائے گا یا نہیں۔ خالدہ ضیاء پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر اور سابق صدر ضیاءالرحمن کے نام پر ایک خیراتی ادارے کیلئے غیر قانونی فنڈ سے زمین خریدی۔ خالدہ ضیاء کے وکیل ان پر خیراتی ادارے کیلئے غیر قانونی ڈھنگ سے 10لاکھ ڈالرز عطیہ جمع کرنے کے الزامات بھی مسترد کرتے ہیں۔ خالدہ کا کہنا ہے کہ ان پر مقدمات کے پیچھے سیاسی محرکات ہیں تاہم سرکاری حکام اس کی نفی کرتے ہیں۔ اے پی