|

وقتِ اشاعت :   February 26 – 2015

اسلام آباد: ترجمان پمز کا کہنا ہے کہ روسی صحافی ماریہ گلوونینا کی موت آکسیجن کی کمی کے باعث ہوئی، ماریہ کے دل دماغ اور گردوں کے نمونے فرانک لیباریٹری کو بھجوادئے گئے ہیں۔ تین روز قبل خبر رساں ادارے رائٹرز کی پاکستان اور افغانستان کی بیورو چیف ماریہ گلوونینا کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی تھی۔ رائٹرز کے ایک اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ماریہ اپنے آفس میں بے ہوش ہوگئی تھیں جس کے بعد انہیں نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم میڈیکل ٹیمز انہیں بچانے میں ناکام رہیں۔ ترجمان پمز ڈاکٹر وسیم خواجہ کے مطابق ماریہ گلوونینا کے گردن پر واضح نشانات پائے گئے ہیں، تاہم مزید تحقیقات کے لئے پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کو دے دی گئی ہے۔ ترجمان پمز نے کہا کہ ماریہ گلوونینا کے دماغ، دل اور گردوں کے نمونے فرانک لیبارٹری بھجوائے گئے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فرانزک لیبارٹری کے نتائج کے بعد ہی موت کی حتمی وجہ معلوم ہو سکے گی۔ ماریہ نے 2001 میں رائٹرز میں شمولیت اختیار کی تھی ۔