کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری داخلہ بلوچستان اکبر حسین درانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قومی ایکشن پلان کے تحت اب تک دو سوزائد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں ڈھائی ہزار افراد گرفتار جبکہ چالیس اہم دہشت گرد مارے گئے۔صوبائی سیکریٹری داخلہ نے میڈیا کو بتایا کہ بلوچستان میں قومی نیشنل پلان کی تمام شقوں پر مکمل عمل درآمد کیا جارہا ہے ،، قومی ایکشن پلان کے تحت اب تک دو سوزائد آپریشن کئے گئے ،انٹیلی جینس بیسڈ آپریشنز میں ڈھائی ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ، ان آپریشنز کے دوران فورسز سے مقابلے میں چالیس اہم دہشت گرد مارے گئے ہیں ۔سیکرٹری داخلہ بلوچستان نے بتایا کہ صوبے میں بجلی کے ٹاوروں کی حفاظت کیلئے فول پروف سیکورٹی پلان تیار کیا جارہا ہے ، کیسکو حکام اس پلان کو آخری شکل دے رہے ہیں۔اس پلان پر عمل درآمد سے بجلی کے ٹاوروں کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ سمیت صوبے سرد علاقوں کے تعلیمی ادارے یکم مارچ سے کھل جائیں گے ،تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں
قومی ایکشن پلان کے تحت بلوچستان میں2سو آپریشن میں ڈھائی ہزار افراد گرفتار جبکہ40اہم دہشتگردمارے گئے ،سیکرٹری داخلہ
وقتِ اشاعت : February 27 – 2015