|

وقتِ اشاعت :   February 28 – 2015

کوئٹہ: بلوچستان صو بائی اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان ہفتہ کے روز ایک بار پھر اس وقت ہنگامہ آرائی شروع ہوئی جب اپوزیشن مولانا عبدالواسع گوادر تا کاشغر روٹ کے متعلق قرارداد پر اظہار خیال کررہے تھے جس پر اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اس روٹ کی تبدیلی پر کل تک صوبے اور قوم کے خیرخواہ ہونے والوں نے خاموشی اختیار کی جس پر پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رکن صو بائی مشیر برائے لائیواسٹاک عبیداللہ بابت کھڑے ہو کر اور اپوزیشن پر تنقید شروع کی اسی اثنا ء میں مولانا عبدالواسع نے پشتو میں کہا کہ عبیداللہ بابت خدا کیلئے خاموش رہو آج بلوچستان کے مستقبل کا مسئلہ ہے ہمیں بولنے دو آکر حیوانوں پر کوئی بات ہوتی تو آپ کے محکمہ کے متعلق آپ بات کرتے تھے صو بائی حکومت نے وزارتیں تقسیم کرتے ہوئے آپ اپنے حیثیت کے مطابق لائیواسٹاک کا محکمہ دیا جس پر دونوں جانب سے بولنا شروع ہوا اور ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا۔